سوات (مانند نیوز)پاکستان اورپاک فوج سے محبت کیلئے مینگورہ شہرمیں تاجربرادری اورسول سوسائٹی کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی، جوکچہری چوک سے نشاط چوک تک واک کرتے ہوئے ریلی میں شریک لوگوں نے پاکستان اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت اورعقیدت کااظہارکیا، پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کررہے تھے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کاروباری طبقہ اورسول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شریک لوگوں نے پلے کارڈاورکتبے اٹھارکھے تھے، جس پر پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے، ریلی ضلعی کچہری سے شروع ہوکر نشاط چوک پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیارکی جس سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں بعض لوگوں کی طرف سے توڑپھوڑاورفوجی وسرکاری تنصیبات پرحملے اورگھیراؤ جلاؤ قابل مذمت باعث تشویش عمل نے پاکستان سے محبت کرنے والوں کوسخت پریشان کردیاہے، جس کاجتنے بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرشہری کوپرامن احتجاج کے آڑ میں قومی عوامی املاک کو نقصان پہنچانا پاک فوج اورااداروں کے خلاف نعرے لگاناکسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے