سوات (مانند نیوز)سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیراؤ تنگ ، چوری میں ملوث ملزم گرفتار ، نقدی رقم سمیت موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 2023-05-14 کو مسمی محمد آصف نے تھانہ مینگوہ میں اپنے دکان سے مبلغ 5 لاکھ روپے چوری ہونے کی رپورٹ نا معلوم ملزم /ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپورنے فوراً ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ جس پر ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان کی سربراہی اور ایس ڈی پی اوسرکل سٹی امجد خان کی نگرانی میں ،ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے دیگر پولیس کی ہمراہ جدید طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم ساجد ولد محمد وزیر ساکن ولی آباد چارباغ کو گرفتار کر کے جس سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے نقد اور چوری کی رقم سے خریدی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون ریکور کر لی گئی ہیں۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے