سوات (مانند نیوز)تھانہ کالاکوٹ پولیس کا ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کاروائی، موٹر کار کے زریعے ٹمبر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، سلیپران از قسم دیار 9 عدد برآمد،تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ بخت اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی از قسم موٹر کار نمبری ZX-801 سے 09 عدد غیر قانونی دیار سلیپران کے ٹکڑے قبضہ پولیس کرکے ملزم داؤد شاہ ولد دوا خان اور فاروق شاہ ولد محمد ایوب ساکن دیولئی کبل کو گرفتار کر کے جن پر محکمہ فارسٹ کے طرف سے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ترجمان سوات پولیس