ہنگو(مانند نیوز) افواج پاکستان قوم کی آن بان اور شان ہیں، قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کی ستائش کرتی ہے، دلیر، نڈر اور جری جوانوں کے خلاف ہر سازش کا قوم منہ توڑ، جواب دے گی، پاگل پن میں ریاستی اداروں پر حملہ آور اپنی کلہاڑی سے اپنے ہی پاوں کاٹ رہے ہیں ان۔خیالات کا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین خیبر سرکل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فرخ سیر، ہنگو ہائیڈرو یونین کے ڈویثزنل چیرمین جاوید حسین اور دیگر نے ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ہنگو کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی پیسکو ہنگو ڈویثزن ہیڈ کوارٹر سے نکالی گئی اور میں چوک، ریلوے چوک سے ہوتی ہوئی ہنگو پیسکو ہیڈ کوارٹر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ہائیڈرو رہنما عثمان علی کے افواج پاکستان، ریاستی اداروں اور پاکستان کے حق میں جزباتی اور پر جوش نعروں نے ریلی میں ملی جوش و جزبہ کو اپنی انتہا تک پہنچا دیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرخ سیر، جاوید حسین اور دیگر یونین رہنماوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی مقروض ہے جنہوں نے جانئیں قربان کر کے ہمیں آزادی اور تحفظ فراہم کیا۔مقررین نے کہا کہ ہماری افواج نڈڑ اور جری جوانوں پر مشتمل ہے جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن بھی ورطہ حیرت ہے۔ہائیڈرو یونین رہنماوں فرخ سیر، جاوید حسین اور دیگر نے کہا کہ ریاستی اداروں اور مسلع افواج کے خلاف ہر سازش قوم ناکام بنائے گی ان اداروں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور دشمن سے محفوظ ہیں۔مقررین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر تشدد سوچ کے عکاس ہیں جن کی پوری قوم مزمت کرتی ہے۔اور ہماری افواج نے اس روز جس تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا وہ بھی ہماری عظیم فوج کی اعلی ظرفی کا عکاس امر ہے۔اس موقعہ پر مادر وطن کے لیے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان، ایف سی، فرنٹئیر کور اور پولیس شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے