ایبٹ آباد (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر اہتمام یومِ تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے سلسلے میں آج ضلع ہری پور میں ایک عظیم الشان ریلی کاانعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران جدون نے کی جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پریس و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان، اساتذہ، سکولوں کے بچوں اور تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی شیرانوالہ گیٹ سے شروع ہوئی اور صدیق اکبر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شرکاء نے پاک فوج اور شہداء کے اظہار یکجہتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی جانب سے یومِ تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں ایک ُپر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، اساتذہ، طلباء اور مقامی مشران نے شرکت کی۔ طلباء اور افسران کی جانب سے یوم تکریم شہدا پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہارکیا اور آخر میں ایک پُر امن واک بھی منعقد ہوا اور تمام شہداء کے لئیے خصوصی دعائیں کی گئی۔