سوات (مانند نیوز)یوم تکریم شہداء پاکستان انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر کے قیادت میں یوم تکریم شہداء پاکستان ریلی کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر کے قیادت میں یوم تکریم شہداء پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور ، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان، سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سوات ایوب باچا دیگر محکموں کے افسران، ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران و جوانان، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ یوم تکریم شہداء پاکستان ریلی کا پُرجوش اور جذبے کیساتھ ڈی پی او سوات اور ڈی سی سوات کے قیادت میں ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ سیدو شریف سے شروع ہوئی ۔ یوم تکریم پاکستان ریلی انتہائی عقیدت کیساتھ پاکستان زندہ باد اور شہداء زندہ باد کے نعروں سے گونجتی ہوئی مینگورہ شہر کی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب تک پہنچی۔ جہاں ڈی پی او سوات نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ انہی کی بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہے،ان کی شہادت ہمارے لئے باعث فخر ہے اور ان کو قدر کے نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء ہے تو ہم ہے ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور دشمن عناصر کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم پاک سرزمین کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا پاکستان ہماری جان ہے، پاکستان کیلئے جان کی قربانی دیں گے، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے اس سرزمین کے خاطر اپنے جانوں کی نذرانے پیش کرکے یہ ثابت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پاک فوج اور پولیس اپنے وطن اور امن امان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کے اختتام پر تما م امت مسلمہ اور وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے شہداء کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے