بٹ خیلہ (مانند نیوز)یوم تکریم شہدا پاکستان کی مناسبت سے بٹ خیلہ میں عظیم الشان ریلی ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ سے جنرل بس سٹینڈ تک نکالی گئی جس کی قیادت اے ڈی سی زمین خان اور اے سی شکیل خان نے کی ریلی کا اہتمام پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین اور ایپکا نے کیا شرکا نے پاک فوج کی حمایت و یکجہتی اور شہدا کی عقیدت میں لکھے گئے نعروں والے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ریلی میں سماجی سیاسی کارکنان سرکاری ملازمین کونسلرز تاجر وں پیرا میڈیکس سول ڈیفنس ریسکیو اور ٹی ایم اے اہلکاروں سمیت طلبا اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شر کت کیہائی سکول ملاکنڈ کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیاریلی کے آخر میں اے سی شکیل خان ماہر تعلیم امجد علی شاہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما گل زمین ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان پیرامیڈیکس کے صدر حاجی محمد یو نس انجمن تاجران کے صدر زوار خان کونسلرز اتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ ایریگیشن ایمپلائز کے صدر فضل واحدٹرانسپوٹ یو نین کے صدر محمد ادریس کرسچن کیمونٹی کے صدر فرزند افغان مہاجر برادری کے نمائندے عمر ثناء نے اپنے خطاب میں شہدا پاک فوج اور سیکورٹی فورسزکی خدمات قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیامقررین نے نو مئی کی توڑپھوڑ اور گھیراوجلاوکے واقعات کی پر زور مذمت کی اور اس میں ملوث افراد کو سز ا دینے کا مطالبہ کیا یوم شہدا کے موقع پر اکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ میں بھی پر وقار تقریب منعقد ہوئی عادل شہزادشہید گورنمنٹ ہائی سکول تھانہ کے طلبا اور سٹاف نے بھی یوم شہدا کے حوالے سے ریلی نکالیاور سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے عادل شہزاد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ان مواقع پر ملک وقوم کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔