وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں صحافی فضل خان وزیر پر ہونیوالے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں،اور ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ صدر مجیب الرحمان وزیر کی قیادت میں منعقد کی گئی، جسمیں کابینہ کے دیگر عہدیداران، نورعلی خان وزیر، زرداد خان وزیر،معراج خالد وزیر، قسمت اللہ وزیر، آدم خان وزیر،طفر وزیر اور صحافی وسیم وزیر نے شرکت کیں،اس موقع پر صحافیوں نے ہسپتال میں تشدد کا شکار ہونیوالے فضل خان کی خیریت دریافت کی، اور ہسپتال کے ایم ایس سے بھی واقعہ کے بارے پوچھ گچھ کی،جس پر ہسپتال کے ایم ایس نے کہا کہ صحافی پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے لئے معذرت خواہ ہوں، ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کابینہ کی مداخلت پر ہسپتال منیجر نے واقعہ کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی، جو واقعہ کی رپورٹ تین دن میں پیش کرے گی۔صحافی فضل خان وزیر جو کہ ایف ایم سنو ریڈیو اور روزنامہ پرائمیکس کے ساتھ کام کررہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد کو علاج کیلئے لیکر کیا تھا، لیکن ڈاکٹرز اور عملہ موجود نہیں تھا، جس پر مریضوں کے لواحقین کی احتجاج کی کوریج کی، جس کے بعد مجھ پر تشدد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر و کابینہ نے متفقہ طور پر فضل خان وزیر پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کی ہے، اور انتظامیہ سے ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے، کہ صحافیوں کی زبان بندی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔