سخاکوٹ(مانند نیوز) لیویزتھانہ درگئی کے انچارج صوبیدار سیف الرحمن خان نے کہاکہ علاقے میں امن وآمان کاقیام ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے تحصیل درگئی میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری رہیگی۔علاقہ کے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لیویز تھانہ درگئی میں میڈیا کو ماہانہ پراگراس رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کرے ہوئے کیا۔انہوں نے علاقہ عوام اوربالخصوص مشران علاقہ سے اپیل کی کہ علاقہ درگئی کوامن کاگہوارہ بنانے اورڈرگ فری زون بنانے کیلئے ملاکنڈانتظامیہ کیساتھ اپنابھرپورتعاون جاری رکھیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصرکے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ وہ توبہ تائب ہو جائے یاعلاقہ بدرکسی کو عوام کے زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔اانہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد یک اچھے شہری کے حیثیت سے پرامن زندگیاں بسرکرلوبصورت دیگرکسی کیساتھ رعایت اورمزیدمہلت نہیں دی جائیگی کیونکہ منشیات کی لعنت سے ہمارے نوجوان نسلوں کے زندگیاں داؤپرلگی ہے جس سے ایک جانب قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ہورہاہے تودوسری جانب معاشرے میں لاتعدادبرائیاں اورمسائل جنم لے رہے ہیں جوکہ انتظامیہ کے برداشت سے باہرہے کیوں کہ مٹھی بھرمافیاکے ہاتھوں علاقائی امن وآمان اورنوجوان نسل کی مستقبل تباہی کے بھینٹ نہیں چڑھاسکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے