لاہور(مانند نیوز)ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی چھوڑنے والے ڈاکٹر امجد نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 100 سے زائد سابق اور موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔حالیہ دنوں میں پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاکپتن سے قومی اسمبلی کے سابق رکن احمد شاہ گھگہ اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سعید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔اس ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے نئی پارٹی کے نام پر بھی بات چیت کی، ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے مزید لوگ جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے