صوابی (مانند نیوز)دہ حق آواز کے پرچم تلےصوابی کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی قیادت ایک پیج پر۔ تربیلا ڈیم سے صوبے کے عوام کے لیے سستی اور بلا ٹیکسز کے بجلی اور متاثرہ ضلع صوابی کے لیے فی صارف 300یونٹس مفت فراہمی کے دہ حق آواز کے مطالبات جائز ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ دہ حق آواز کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے ضلع صوابی کی سیاسی قیادت اور سماجی تنظیموں و بلدیاتی نمائندوں اور جرگہ ارکان کے رہنماؤں کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق دہ حق آواز صوابی نے گذشتہ ڈیڑھ سال سے صوابی کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے واپڈا کے خلاف تحریک شروع کی ہے دہ حق آواز کے رہنماؤں کے مطابق صوابی کے عوام گذشتہ کئی عشروں سے صوابی واپڈا کے اوو بلنگ۔ ناجائز جرمانوں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور انکے کرپشن وافسران کے عوام دشمن روئیے سے سخت نالاں ہیں جس کے لیے دہ حق آواز نے آواز اٹھائی افسران سے ملاقاتیں کیں کئی احتجاج کئے اور آخرکار ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں واپڈا افسران اور دہ حق آواز کے مابین ایک تحریری معاہدہ ہوا لیکن کچھ عرصہ معاہدے پر عملدرآمد کے بعد واپڈا افسران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ جس کی دہ حق آواز تحریک نے شدید مزاحمت کی۔دوسری طرف دہ حق آواز نے مرکزی حکومت سے صوابی کے لیے 300 یونٹس معاف کرنے۔ تربیلا ڈیم سے صوبے بھر کو سستی اور بلا ٹیکسز بجلی کی فراہمی۔ رائلٹی کے اربوں روپے کو صوبے کے عوام کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کے مطالبات بھی کئے اور مطالبات تسلیم کرنے کے لیے تربیلا پاؤر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بڑے مومنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے دہ حق آواز نے آج صوابی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ضلع صوابی کی تمام سیاسی و سماجی قیادت کو مدعو کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں جاوید اقبال اور بلند اقبال تراکئی۔قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر مسعود جبار خان۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں حمید الحق و قریش خان آف شاہ منصور و فضل ہادی۔ جمعیت علماء اسلام کے مولانا قمر زمان و مولانا عبدالصمد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں واحد شاہ و کفایت اللہ و جان بہادر خان و جاوید خان وغیرہ۔ پاکستان تحریک انصاف کے یاسر خان و افتخار خان پی ٹی آئی فاؤنڈرز کے مرکزی رہنماؤں یوسف علی و طاہر تسلیم خان۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں مراد خان و لعل بھادر۔ معروف صوابی اصلاحی جرگہ کے صدر فیض الحیات خان۔ عوامی ورکرز پارٹی کے تحصیل ٹوپی کےصدرفضل طاہر خان۔ مینی جرگہ کے مشران حیدر زمان خان وحق نواز۔پاکستان یوسفزئی پنشنرز ایسوسی ایشن عہدیدار فرمان اللہ خان۔ پاک آرمی ریٹائر کی تنظیم کے عہدیداروں حاجی ممریز خان اور محمد امین خان۔ ڈی آر سی ممبران فضل احد باچا و معاذاللہ و حسین خان اور شاہ سید۔ سماجی تنظیموں کے صدور ارسلان خان ونور محمد ومسعود خان۔معروف کالم نگار اعجاز خان منتخب بلدیاتی نمائندوں غلام کریم خان وسہیل شاہ وعبدا لمانع باچا۔ سابق ناظمین سلیم خان مانیری و روزی خان وجان بہادر بام خیل و ذولفقار علی۔ تحصیل صوابی کے مشران قریش خان و سلام الحق۔تحصیل لاہور کے زعماء حاجی زیبار خان و نجم الوہاب تحصیل صوابی کےمحفوظ الرحمن و احمد زکریا۔الیکٹرانک و پرنٹ و سوشل میڈیا کے نمائندوں اور دہ حق آواز کے تمام کابینہ ارکان و کارکنوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض دہ حق آواز کے کابینہ ممبر شمس کڈی وال نے ادا کئےسیاسی قیادت و جرگہ صدر اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے کانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دہ حق آواز کے تمام مطالبات واپڈا گردی اور مرکزی حکومت سے صوابی کے لیے 300یونٹس مفت لینے۔ تربیلا ڈیم سے صوبے کے لیے سستی بجلی فراہم کرنے و رائلٹی کے اربوں روپے صوبے کے بجلی صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے اور دیگر مطالبات کی ڈٹ کر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی سیاست سے بالاتر دہ حق آواز جب بھی ہمیں بلائے گی ہم حاضر ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم صوابی کے تمام سیاسی جماعتیں۔ سماجی تنظیمیں۔ جرگے۔ میڈیا نمائندےاور بلدیاتی ارکان دہ حق آواز کی صوابی کے بجلی حقوق کے لیے تربیلا پاؤر ہاؤس کے سامنے دھرنے کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ عملی طور پر ان کا ساتھ دینگے۔پروگرام کے اختتام پر دہ حق آواز کے جنرل سیکرٹری طارق جان اورصدر و سینئیر صحافی احسان الحق بام خیلوی نے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ ووٹ مانگتے ہیں نہ سیاست کرتے ہیں بلکہ ہم دہ حق آواز نے اپنے رب سے وعدہ کیا ہے کہ ہم عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے