سوات (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سوات شفیع اللّٰہ خان گنڈاپور کا بریکوٹ بازار کا دورہ۔بازار پہنچنے پر لوگوں کے بڑے ہجوم نے ڈی سی اور ڈی پی او سوات کا استقبال کیا اور پھولوں کی ہار پہنائے۔تفصیلات کے مطابق:ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ خان گنڈا پور نے آج بروز بدھ بریکوٹ بازار کا وزٹ کیا جہاں انہوں ٹریڈ فیڈریشن، میڈیا نمائندگان اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات کے اس اقدام کو بہت سراہا، انہیں پھولوں کے ہار، سوات کی روایتی شال اور ٹوپیاں بھی پہنائی۔اس موقع انہوں نے بازار کے اندرون ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک کی بلا تعطل روانی، حادثات کے روک تھام اور عوام کی سہولت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے ساتھ گھل مل کر ان سے سیکورٹی صورتحال اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔بعد ازان ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے باب سوات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے، سیاحوں کے ساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے