سوات (مانند نیوز)سوات ایک پر امن علاقہ ہے سیاح بلا خوف سوات آئیں اور یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوجائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے آج اپنے دورہ بریکوٹ کے موقع پر باب ادھیانہ سوات پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات پر امن اور خوبصورت علاقہ ہے اور ہم تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سوات آنے کی دعوت دیتے ہیں، سیاح بلا خوف و خطرہ سوات آئیں اور وادی سوات کی دلفریب موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو جائیں، انہوں نے کہا کی سوات کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور ہوٹلوں میں انتہائی خوش اخلاق عملہ موجود ہے جو کہ مناسب ریٹ پر کھانا اور رہائش فراہم کرتی ہیں، سوات پولیس اور ٹورزم پولیس سیاحوں کے مدد اور مہمان نوازی کے لئے ہر وقت موجود ہیں، اپ لوگ آئیں اور سوات کے دلکش وادیوں اور یخ بستہ ہواؤں سے لطف اندوز ہوجائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے