شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے معروف ماہر تعلیم سیدا لحسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شانگلہ تعینات۔ مختلف سیاسی، سماجی و ماہرین تعلیمات کی جانب سے سیدا لحسین کو زبردست مبارک باد۔ موصوف نے تعلیم کے لحاظ سے شانگلہ میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہے وہ پرنسپل گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹکے میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں اج ان کی رخصتی پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔جس میں اساتذہ مفتی کفایت اللہ،محمد سعد اللہ،فضل ودودکوٹکے، خان زادہ،آفتاب احمد،سردار علی،امجد علی،کرن فرکاش،شمشاد علی،ساجداقبال،ثناء اللہ،واجد علی،خیال زادہ،فضل محمود،جہان بادشاہ،شاہ پرسند،وحید مراد،قاری عبداللہ،احسان اللہ،انعام اللہ،شیرین زادہ،مفتی اصف، بشیر احمد، ہدایت اللہ،کفایت اللہ ودیگر،پیرنٹس ٹیچر کونسل کے ممبران فدا حسین، اکرام الدین،طالعمند اور موصوف کے شاگردان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کی موصوف کے تعلیمی خدما ت کوہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد کیا جائیں گا ۔اساتذہ ویگر کی جانب سے الودعی شیلڈ اور تحفے پیش کئے گئے مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں تعلیمی حلقوں میں سب سے پسندیدہ مدرس قرار دیا جاتا ہے اور ان کے تعلیمی خدمات پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے