اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کر برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کردیا، 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکہ دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکہ دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے، کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیا اپنے نام سے بیچے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے