بالاسور(مانند نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 288ہوگئی جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا مختلف ہسپتا لوں میں علاج جاری ہے جبکہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی 12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرے ٹریک پر گریں جبکہ دوسرے ٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے