اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)نے 190 ملین پاؤنڈکی مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق 7جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا۔ بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہوا۔یاد رہے کہ طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے، بشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا ذکر موجود ہے۔