انقرہ(مانند نیوز ڈیسک)انہتر سالہ رجب طیب اردوان نے آئندہ پانچ سال کیلئے مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب انقرہ صدارتی محل میں منعقد ہوئی، گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے صدر اردوان سے حلف لیا۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 20سربراہان مملکت شریک ہوئے۔تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگرعالمی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ آئین قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں انجام دوں گا۔یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اٹھائس مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بارترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
SIVAS, TURKIYE - MAY 23: Turkish President Recep Tayyip Erdogan attends a Public Gathering at Republic Square in Sivas, Turkiye on May 23, 2023. (Photo by Muhammed Selim Korkutata/Anadolu Agency via Getty Images)