مانسہرہ (مانند نیوز)اداروں میں بدانتظامیوں اورسست روی سے عوام الناس جن مسائل سے دوچار ہوتے ہیں ان کوتاہیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ریجنل انچارج عبدالغفور بیگوفاقی محتسب ایبٹ آباد کے ریجنل انچارج عبدالغفور بیگ نے نذیر احمد صدر سیٹیزن ٹریفک سوسائٹی ایبٹ آباد کی جانب سے دائر کردہ شکایت بر خلاف نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز جس میں سپلائی بازار مین مانسہرہ روڈ ایبٹ آبادروڈ پر نکاسی آب کے لئے کلوٹ پر کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھا جس کی وجہ سے عوام الناس انتہائی مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا تھی پر فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز کو نوٹس کر دیئے جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹیر نے روڈ کی تعمیر اور ملحقہ نالیوں کی صفائی اور نکاسی آب کا مسئلہ حل کررہے ہیں۔ اس موقع ہر شکایت دہندہ نذیر احمد و دیگر علاقے کے عمائدین نے وفاقی محتسب کے ادارے اور ریجنل ہیڈ جناب عبدالغفورصاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ روڈ کا کام جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھا جو سول سوسائیٹی کے نمائندوں کی مداخلت اور احکامات کے باوجود مکمل نہیں ہو پا رہا تھا وفاقی محتسب کے ادارے کی مرہون منت پائیہ تکمیل کو پہنچ رہاہے جس سے نہ صرف علاقے میں بسنے والے ہزاروں افراد نے سکھ کا سانس لیا بلکہ مین شاہراہ پر دیگر علاقوں میں جانے والے مسافروں کو بھی آسانیاں میسر ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ عبدالغفور بیگ صاحب کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام الناس کی شکایات کے فوری اور بروقت حل کے لئے معرض وجود میں آیا ہے علاوہ ازیں وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی صاحب کے ہدایات کی روشنی میں مختلف وفاقی اداروں میں بدانتظامیوں اور التوا کا شکار عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ عبدالغفور بیگ نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ تمام وفاقی اداروں سے متعلق عوامی کی شکایات کو بغیر کسی اخراجات کے 60 دن کے مختصر عرصے میں حل کروا دیتا ہے اور کسی بھی شکایات کے موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکموں سے جواب طلبی کرکے سائلین کے مسائل کو حل کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کے حوالے سے زیادہ تر لوگوں میں آگاہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ غیر ضروری مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لئے ان کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا عزم عوام کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔