پبی (مانند نیوز ) رات کی تاریکی میں گھروں سے چوری کرنے والا 02 رْکنی چور گروہ گرفتار۔ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔نشاندہی پر مالمسروقہ کی فروختگی رقم اور تالے توڑنے کا کٹر برآمد کیا تفصیلات کے مطابق26-05-2023 کو فیاض خان ساکن نستہ حال واپڈا کالونی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اْنکے گھر سے رات کو نامعلوم چور قیمتی الیکٹرنک اشیاء چوری کرکے لے گئے ہیں۔حنیف خان SHO پبی نے واپڈا کالونی میں مختلف مقامات پر CCTV فوٹیج چیک کئے۔مخبروں کے ذریعے علاقے میں موجود مشکوک افراد کا ڈیٹا حاصل کیا۔اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان وسیم ولد شاہ ولی اور نور ولی ولد زر ولی ساکنان افغانستان حال عجب باغ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ کی فروختگی رقم اور تالے توڑنے والا کٹر بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے