پشاور (مانند نیوز ) آل میونسپل ورکرز یونین WSSP رجسٹرڈ CBA پشاور نے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایأ کیمپ سے چیئرمین ریاض خان جنرل سیکرٹری عابد سہیل, محمد اسلم خان چیئرمین میٹروپولیٹن قیصر بادشاہ,جنرل سیکرٹری میٹروپولیٹن,فضل محمود,شاہد مغل میٹروپولیٹن نصیر خان,صلاح الدین شکیل ہاشمخیل, اختر منیراور دیگر مقررین نے چیف ایگزیکٹیوں کی بے حسی اور حکومت کی خاموشی کو مجرمانہ فعل قرار دیا اگر تنخواہیں آج بھی نہیں ملی تو پورے پشاور شہر میں صفائی کاکام بند رہیگا اور جلد ہی پانی کی سپلائی کی بندش پر بھی غور و فکر کیاجائیگا گزشتہ چھ مہینوں سے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر نہیں ملی جس کیوجہ سےوہ شدید ذہنی کرب میں مبتلاء ہے مقررین نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹیوں نا ہائی کورٹ کے حکم کو مانتے ہے اور نا ہی اسٹیبلشمنٹ کےجرگے کو ڈپٹی کمشنر پشاور بھی ان کے سامنے مجبور ہے ڈپٹی کمشنر پشاور کے آفس میں منعقد جرگے میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ یونین کے تمام مطالبات جائز ہے اور یونین کے تمام مطالبات پورے کیئے جائینگے مگر افسوس اس پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہوسکا فرعونیت میں مبتلاء کمپنی کے افسران ملازمین کے دکھ درد سے بالکل لاتعلق ہے WSSP کمپنی تضاد کا پیامبر بن چکی ہے جس میں ایک طرف ملازمین بھوک و افلاس کی وجہ سے مر رہے ہیں ان کی تنخواہیں نہیں ہیں پیٹرول بند ہیں تو دوسری طرف کمپنی کے افسران کے کمروں میں ہروقت مفت کا ایئر کنڈیشنڈ چالو ہوتا ہے مفت پیٹرول مفت گاڑی گھروں میں کام کرنے کے لیئے مفت نوکر اور بیرونی ممالک کے دوروں سے زندگی کے مزے لے رہے ہیں ہم گورنر خیبر پختونخواہ الحاج غلام علی صاحب اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اعظم خان صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر WSSP اور صوبے کے تمام کمپنیوں کا خاتمہ کریں جو سفید ہاتھی بن چکی ہیں ان کمپنیوں کا بوجھ مزید یہ صوبہ برداشت نہیں کرسکتا آخر میں چیئرمین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابدسہیل نے واضح کیا کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک اور تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا اور تمام ملازمین اپنے اپنے زونل آفس میں احتجاجی دھرنا دینگے جس کی تمام تر ذمہ دار WSSP کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوں اور دیگر افسران پر عائد ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے