کراچی(مانند نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا تھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 257.3ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ میں 297ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 297.2ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے