کراچی (مانند نیوز)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سال 2023-24کے لیے دو (2) کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جن میںبلوچستان کمیٹی اور خیبر پختونخوا کمیٹی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کمیٹی 2023-24کا چیئرمین عارف بلوچ، ڈپٹی چیئرمین علی رضا لہری کومقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں انور ساجدی، رضا رحمن، منیر احمد بلوچ، خلیل احمد، آصف بلوچ، عبدالنعیم صادق، گل ریاض، نادر حسین زمرد اور بلاچ بلوچ شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔بلوچستان میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔ خیبر پختونخوا کمیٹی کا چیئرمین طاہر فاروق،ڈپٹی چیئرمین مسعود خان کو بنایا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میںراحت اللہ،عدنان ظفر، اعتزاز حسین شاہ، یحییٰ سدوزئی، ممتاز احمد صادق،سردار نعیم، جمشید باغبان، ممتاز بنگش، فضل ِحق،نعمان ثناء اللہ، سید قیصر رضوی، وزیر زادہ، لیاقت علی یوسف زئی، نجیب اللہ نوین، ارشد خان،عامر شہزاد جدون، امجد عزیز ملک، ظاہر شاہ شیرازی اور سید علی نواز گیلانی شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔ خیبر پختونخوامیں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرناہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے