مینگورہ (مانند نیوز ڈیسک)سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سیدو شریف ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔