فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جون بروز جمعرات کو ہو گی جو رواں سال2023 کی12 ویں اور مجموعی طور پر94ویں قرعہ اندازی ہے۔مرکز قومی بچت کے ترجمان نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا 1، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے5 اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں اس بار تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے