ہنگو(مانند نیوز) پیرامیڈیکس کی پوسٹوں پر غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی کے خلاف ہنگو کے پیرامیڈیکس سراپا احتجاج, ڈی ایچ او آفس کے سامنے پیرامیڈیکس کا دھرنا,مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گئے, 19 جون سے شروع ہونے والی قومی پولیو کمپین کا بائیکاٹ بھی کریں گئے, نگران حکومت ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے,حقوق کی جنگ لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے,حاجی لقمان گل اورکزئی اور حاجی عبد الرحمان کا دھرنے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے زیر اہتمام ضلع ہنگو کے محکمہ صحت کے ملازمین نے پیرامیڈیکس کی پوسٹوں پر غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی کے خلاف ڈی ایچ او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔جس کی قیادت ضلعی صدر حاجی لقمان گل اورکزئی, جے ایس حاجی عبد الرحمان, اور دیگر نے کی۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی اور جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان نے کہا کہ پیرامیڈیکس کی پوسٹوں پر غیر متعلقہ افراد کو تعینات کیا جا رہا ہے یہ امر خلاف قانون اور قابل مزمت ہے اسی لیے دھرنا بھی دے رہے ہیں اور پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں پیرامیڈیکس کے ساتھ زیادتیاں نا قابل برداشت ہیں۔اور ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گئے.حاجی لقمان گل اورکزئی اور حاجی عبد الرحمان نے کہا کہ یہ احتجاج 21 جون تک جاری رہے گی اور پھر 22 جون کو پشاور میں صوبائی سطح پر احتجاج کریں گئے۔اس دوران 22 جون کو تمام اضلاع میں ایمر جنسی سروسز کے علاؤہ باقی ہسپتال بند رہیں گئے۔اس دوران صوبائی قائدین کے مزاکرات کامیاب ہو گئے تو احتجاج ختم کر دیں گئے۔پیرامیڈیکس سے اظہار یک جہتی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر گل صاحب شاہ, سیاسی و سماجی شخصیات, آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر عرفان بنگش سمت دیگر عہدیداروں اور صحافیوں نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور پیرامیڈیکس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔