تخت بھائی (مانند نیوز)تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے سال 2023/2024 کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ مسلم خان صابر اتفاق رائے سے صدر اکبرخان یوسفزئی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔عزیزالوہاب یوسفی سینئر نائب صدر۔ حاجی فضل وہاب روغانی نائب صدر۔عزت محمد خپلواک فنانس سیکرٹری چن لئے گئے۔ تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے سینئر ممبران کا ایک انتخابی اجلاس حاجی دوست محمد درویش اور حاجی ہدایت اللہ مہمند کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اتفاق رائے سے سینئر صحافی مسلم خان صابر سال 2023/2024 کیلئے متفقہ طورپر صدر۔اکبرخان یوسفزئی جنرل سیکرٹری۔عزیزالو ہاب یوسفی سینئر نائب صدر۔ حاجی فضل وہاب روغانی نائب صدر۔عزت محمد خپلواک فنانس سیکرٹری۔جاوید عالم مہمند جائنٹ سیکرٹری۔شاہد خان آفس سیکرٹری۔جبکہ حاجی دوست محمد درویش مجلس عاملہ کے چیئر مین منتخب ہوگئے