سوات (مانند نیوز)تھانہ رحیم آباد پولیس کی بروقت کاروائی گھریلوں نا چاقی کیوجہ سے اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم اسلحہ آتشین سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: آج مورخہ 15 جون 2023 کو تھانہ رحیم آباد پولیس کو مسماۃ (س) کو اس کے شوہر اقبال احمد خان ولد سلیمان سکنہ دولت خیل امان کوٹ نے فائرنگ کر کے قتل کی رپورٹ موصول ہوئی جس پر تھانہ رحیم آباد میں ملزم شوہر اقبال کے خلاف مقدمہ درج ہو کر آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت احکامات پرایڈیشنل ایس پی سوات فرما ن اللہ خان کے نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان قیادت میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حیات خان اور انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد عبد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال احمد ولد سلیمان ساکن دولت خیل امانکوٹ کو اسلحہ اتشین پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس