شانگلہ (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے شانگلہ کا دورہ کیا .پولیس لائن شانگلہ پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کی ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں پولیس لائن شانگلہ اور ڈی پی او آفس میں نئے تعمیر شدہ دفاتر کا بھی افتتاح کیاتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے پولیس لائن شانگلہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، نئ تعمیر شدہ بلاکس، دفاتر کا افتتاح کیا۔ پولیس لائن شانگلہ میں سپیشل پروٹیکشن گروپ کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے پولیس جوانوں کے مسائل سننے اور ان کا مورال بلند کرنے کے لیے دربار کا بھی انعقاد کیا۔دربار میں پولیس افسران، جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر محمود ستی نے پولیس جوانوں کے مسائلِ غور سے سن کر بروقت حل کرادیے۔ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے پولیس جوانوں کی ویلفئر کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی، اور فورس کے ویلفئر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیا۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک بہادر اور نڈر فورس ہے انھوں نے نامساعد حالات میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے ان کی بہادری پر ہمیں فخر ہے۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے کہا کہ شہریوں کیساتھ اچھا رویہ رکھا جائے قدر کی نگاہ سے اسے دیکھا جائے جائز کام میں کوتاہی نہیں بلکہ تندہی سے کام لیں۔کرپشن ایک ناقابل معافی جرم ہے اس غلیظ کام سے اپنے آپ کو بچائیں۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے کہا کہ تمام جوانان خدا کا شکر ادا کرے کہ آپ تمام کو نوکری دی ہے، سروس ایک امانت ہے امانت کو درست سمت استعمال کرے۔ریجنل پولیس آفیسر نے تاکید کی کہ اخلاق ایک بہترین ہتھیار ہے لہذا بداخلاقی سے پرہیز کرے، بداخلاقی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔تھانوں کے گیٹ پر تعینات سنتریوں اور ٹریفک کے جوانوں کو بریف کیا جائے تاکہ شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی جوانوں سے گھل مل گئے اور ان کی بیج میں کھڑے ہوکر چائے پی کر اسی وقت جوانوں کی خوشی دیدنی تھی, انھوں نے پولیس لائن شانگلہ میں پودا بھی لگایا۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا ڈی پی او آفس شانگلہ کا دورہ۔ ڈی پی او آفس، سائیڈ روم اور ہیڈ کلرک آفس کی بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے بریفنگ لینے کے بعد ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کیساتھ میٹنگ بھی کی۔میٹنگ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پولیس جوانوں کی ویلفئر کا خاص خیال رکھا جائے۔نان سی پیک کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ کرنے کی نسبت ایس ڈی پی او الپوری کو ہدایت دی۔فارنرز کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کےلئے ایس او پی ترتیب دینے پر بھی زور دیا۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود نے کہا کہ تھانوں کے محرر اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق ہونا چائیے۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود نے پروایکٹنگ پولیسنگ پر زور دیا۔تھانوں میں تعینات محرر اور مدد محرر اچھی یونیفارم پہن کر شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار رکھا کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے