ریاض (مانند نیوز) سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات تاریخ کے نئے موڑ پر آگئے ہیں اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران جن میں کئی سالوں بعد حال ہی میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں اب یہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونے جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جا رہے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال کے بعد اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا تو دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے بھی خیر سگالی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے