باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر تحصیلدار واڑی نعیم خان نے واڑی بازار کا دورہ کیا۔ مین بازار سے غیر ضروری اور عارضی تجاوزات ہٹادیے گیے،دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور صفائی کا معائنہ کیا۔ سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔