سوات (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی سید جرار حسین بخاری نے گزشتہ روز ضلع سوات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس سوات کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاصم ضیاء کاکاخیل نے انہیں ضلعی سطح پر تنظیمی ڈھانچے، فیلڈ کی تشکیل، سرگرمیوں اور محکمے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مشیر بہبود آبادی سید جرار حسین بخاری نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ زیادہ آبادی کے منفی اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے