جمرود(نمائندہ مانند )سیاسی پارٹی میں شمولیت خدمت سے مشروط ہوگی یہ دیکھا جائے گا کہ کونسی پارٹی میں شمولیت سے علاقے کی زیادہ خدمت ممکن ہوسکی گی۔ نوجوان سیاستدان الحاج کاشف آفریدی کا جمرود پریس کلب کے دورہ پر صحافیوں سے بات چیت ضلع خیبرکا مشہورومعروف خاندان الحاج عقل جان خاندان کے نوجوان سیاستدان الحاج کاشف آفریدی نے جمرودپریس کلب کے دورہ پر صحافیوں کے ساتھ مختلف سیاسی و علاقائی امور سمیت صحافیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ الحاج عقل جان خاندان کا مشن علاقے میں غریب لوگوں کی خدمت کرنا اور علاقائی مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانا ہے۔الحاج کاشف آفریدی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں صحافیوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ صحافیوں کا علاقے میں مسائل پر گہری نظر ہوتی ہے اور ان ہی کی بدولت مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور پھر علاقے کے ذمہ داران ان مسائل کو حل کرتے ہیں۔ملک الحاج کاشف آفریدی نے کہا کہ ہمارے خاندان کا خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور انشائاللہ عید قربان پر غریب و لاچار افراد کے لئے قربانی کا پیکیج بھی تیار کیا ہے اور اسی طرح ہمارے خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ جمرود پریس کلب صحافیوں کے ساتھ ملکر علاقے اور عوام کی خدمت جاری رکھے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے