باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق کی ہدایت پر آر ٹی ایس کمیشن کی ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس باجوڑ میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان، اسسٹنٹ کمشنر ناواگء عدیل احمد ستار، اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائیندوں نے شرکت کی,میٹنگ میں ڈی ایم او آر ٹی ایس کمیشن رحمت حسین نے نوٹیفائیڈ سروسز کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ ٹرانسپورٹ، پولیس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، T.M.A اور ڈومیسائل کی کارکردگی ناقص رہی۔ ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو خدمات بروقت فراہم کی جائیں، شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ مزید ہدایت کی گئی کہ پبلک ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے ساتھ عوامی شکایات کو بروقت حل کیا جائے۔