سوات (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے زیر تعمیر بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی کام پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے زیر تعمیر عمارت میں میٹرئل کا خاص خیال رکھنے اور متعلقہ کنٹریکٹر کو 31 جولائی تک بلڈنگ ادراے کو حوالہ کرنے کی سختی سے تاکید کی۔ دورہ کے موقع پر جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد سلیم خان، ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عنایت اللہ، پرنسپل جی ڈی سی کبل سراج احمد، وائس پرنسپل فضل باری، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جنت گل اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حکام اور کنٹریکٹر نے کمشنر ملاکنڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جہانزیب کالج سیدو شریف چار منزلوں پر مشتمل ہے جس پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور جلد ہی ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے زیر تعمیر بلڈنگ کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اورکنٹریکٹر و متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ جہانزیب کالج کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے اور معیاری تعلیم مہیا کرنے کیلئے تعمیراتی کام میں معیار اور بروقت تکمیل اشد ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے