پشاور(مانند نیوز) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں کپچر کریو سوسائٹی اسلامیہ کالج کے زیر انتظام و محکمہ امور نوجوانان کے تعاون سے اسلامین فسٹ کے نام سے ایک روزہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں پشاور کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں کمپیوٹر کویز، سپیڈپروگرامنگ، ویب ڈیزائنگ، پوسٹر ڈیزائنگ، پینٹنگ، فوٹوگرافی، ویڈیوگرافی اور ویڈیوگیمز کے مقابلے شامل تھے۔ان مقابلوں کے ساتھ ساتھ دستکاری اور پینٹنگز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے اس مقابلوں کے زریعے اپنے غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کی غیر صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات روز کیپل ہال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر گل ماجد خان تھے اس کے علاوہ اباسین یوسفزئی، یوتھ افئرز کے نمائندوں اور فیکلٹی ممبرز بھی شریک تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر ماجد خان نے اسلامین فیسٹ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے، ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید محکمہ امور نوجوانان کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی تعاون سے یہ ممکن ہوا۔مقابلوں کے وئنرز و رنراپ میں اسناد اور نقدانعامات مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیے گئے۔