پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حامد شاہ نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع میں افیون کی کاشت میں کمی کی نگرانی اور متبادل فصلوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے منصوبوں کے معائنہ کے لیے نئی گاڑیوں کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے. اس سلسلے میں جمعرات کو اپنے دفتر سے بیان جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر حامد شاہ نے کہا حکومت خیبرپختونخوا تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. امریکہ پاکستان سبز اتحاد ایک نمونہ عمل ہے. صوبے سے غربت و بے روزگاری ختم کرنے اور دیرپا ترقی کے لیے دوست ممالک کی جانب سے وقتاً فوقتاً مشترکہ طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت ہر قسم کی آسانیاں و سہولیات فراہم کر رہی ہیں. صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حامد شاہ نے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے دفتر برائے بین الاقوامی انسداد منشیات اور نفاذ قانون ( آئی این ایل) کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران آئی این ایل کے توسط سے پاکستان بھر میں شہریوں کی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے. جو ہماری تعلقات کی دیرپا ہونے کی ثبوت ہے.واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے دفتر برائے بین الاقوامی انسداد منشیات اور نفاذ قانون ( آئی این ایل ) کے ڈائریکٹر لوری اینتولیز نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دو گاڑیوں کی چابیاں خیبر پختونخوا کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے حوالے کیں. مذکورہ گاڑیاں نئے ضم شدہ اضلاع میں افیون کی کاشت میں کمی کی نگرانی اور متبادل فصلوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے منصوبوں کے معائنہ کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوری اینتولیز نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے اِس امید کا اظہار کیا کہ یہ باہمی معاونت ممنوعہ فصلوں کے انسداد کی کوششوں کی غماز ثابت ہوگی جبکہ اس سے سبزیوں سے لیکر پھولوں تک متعدد اقسام کی منافع بخش اور قانونی کاشتکاری کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ پاکستان سبز اتحاد لائحہ عمل کے تحت زراعت، شفاف توانائی اور پانی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہا ہے اور امریکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی استعداد کار کو فروغ دینے، توانائی کے مختلف ذرائع پر انحصار میں تبدیلی لانےاور اشتراک پر مبنی معاشی نمو کو یقینی بنانے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر مصروف عمل ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے