اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ شہریوں کیلئے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے، شہری اپنے ووٹ کی معلومات قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر آئیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم پر کر کے متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ کے اندراج کا یہ آخری موقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے