اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ مدارس میں اچھی پوزیشن لینے والوں کو لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ ملک میں مردم شماری ہوئی ہے، جو اساتذہ سے کروائی گئی، چترال کے اساتذہ نے بھی یہ فریضہ انجام دیا، چترالی اساتذہ کا کہنا ہے کہ عید آنے والی کے مگر انہیں مشاہرہ نہیں دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں، ان کو مفت رہائش اور کھانا دیا جاتا ہے، مدارس میں اچھی پوزیشن لینے والوں کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوسٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے