اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیرِ داخلہ حج کی سعادت حاصل کر کے 7 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔ علاوہ ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔