جمرود(نمائندہ مانند )چوتھی جماعت کا طالب علم نسیم گل ولد اسلام گل گزشتہ پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نسیم گل کے والد اسلام قوم ذخہ خیل لنڈیکوتل سکنہ حال شاکس جمرود نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا نسیم گل گورنمنٹ ہائی سکول ہاشم آباد تختہ بیگ جمرود میں چوتھی جماعت کا طالب ہے اور دینی مدرسہ میں پڑھتا ہے ان کا بیٹا بمورخہ 23 جون 2023 بروز جمعہ کے دن 12 بجے گھر سے نکلا ہے اور واپس گھر نہیں آیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے تھانہ جمرود میں رپورٹ درج کی ہے میرے بیٹے کی لاپتہ ہونے کے بعد ان کی جدائی کے باعث سارے گھر والے بہت پریشان ہیں۔اگر کسی کو بھی میرے بیٹے کے حوالے سے معلومات فراہم ہو جائے تو درجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔03025767668، 03029176885،03338684268

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے