ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو اجلاس کا انعقاد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیودارشد محمود کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ جون کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1علی شیر خان خلیل نے ریونیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس، تحصیداران، نائب تحصیلداران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سروسز کے حوالے سے ہرممکن سہولت اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نیچھے ماہ اور ایک سال سے زائد مدت سے زیر التوا ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئیہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے کیسوں کا فیصلہ اور ریلیف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کمپیوٹرازیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر سجاد خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1علی شیر خان خلیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -2 لبنیٰ اقبال، ایڈیشنل کمشنر 3 زرک یار خان تورو، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلوری سینٹر محمد سجاد،تحصیلداران، نائب تحصیلداران، سب رجسٹرار اور دیگر ریونیوافسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے