جمرود(نمائندہ مانند )جمرود میں بارش کے باعث کمرہ زمین بوس، قیمتی سامان تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواضلع خیبرتحصیل جمرود میں اتوار اور پیر کے درمیانی شب کریم اللہ ولد نیاز گل ابدال خیل سکنہ شاکش کے گھر کا کمرہ شدید بارش کے باعث گر گیا ہے جس سے کمرے میں موجود قیمتی سامان تباہ ہوگیا تاہم کمرے میں گھر کے افراد نہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس کے علاوہ گھر کے باقی برآمدے اور دیواروں میں دراڑے پڑ گئے ہیں۔گھر کے سربراہ کریم اللہ نے اس موقع پر بتایا کہ وہ غریب آدمی ہیں اس لئے متعلقہ ادارے کمرے کی تعمیر کے سلسلے میں ان کے ساتھ مالی تعاون کرے۔