لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر دیگر اضلاع سے چترال آنے والی گاڑیوں میں زائد کرایہ وصول کرنے، (Over Loading) اور غیر محتاط ڈرائیونگ پر عوام الناس کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز /ٹریفک مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی نے صبح 5 بجے سے دوپہر تک چترال لیویز, ٹریفک پولیس اور چترال پولیس کے ہمراہ بکر آباد کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دیگر اضلاع سے چترال آنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں زائد کرایہ (Over Charging)، اوور لوڈنگ، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں سے اضافی لیا ہوا کرایہ مسافروں کو واپس کر دیا گیا۔ اور متعدد ڈرائیوروں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کریں۔ عید کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کریں۔ اپ کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے