دیر (مانند نیوز)دیر بالا میں گھر کی چھت گرنے والے متاثرہ خاندان کیساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ گزشتہ شب گاوں سیڑھء سلطان آباد میں مسمی موکمین خان ولد کچکول خان کے مکان کا چھت گرگیا تھا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا گوہر زمان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی بخت جھان نے ایس ڈی ایل او سمیع اللہ خان ودیگر لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر گاوں سیڑھی سلطان آباد جاکر تفصیلی معائنہ کیا متاثرہ خاندان کی داد رسی کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندان کو گھریلو ضروری سامان حوالہ کیا۔