لوئر دیر (مانند نیوز)لوئر دیر میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرکے غیر قانونی آئس کریم بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخار احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شہزاد خان نے تیمرگرہ خوڑ میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی آئس کریم بنانے والی فیکٹری کو سیل کرکے مالکان کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے سب ڈویژن تیمرگرہ کی مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کی اولین ترجیح غیر قانونی تجاوزات، ذخیرہ اندوزی، تندور کی روٹی کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت، قیمت کی فہرست کی جانچ پڑتال اور صفائی ستھرائی تھی۔ معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مشاہدہ کیا کہ تندور میں کچھ نانبائی وزن اور قیمت کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین سے ان کی خریداریوں کے لیے زیادہ معاوضہ نہ لیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تیمرگرہ شہید چوک میں ٹریفک جام کی مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک اہلکاران کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کی۔ دوسرے جانب عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے تیمرگرہ میں پانی کی بوتل بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران بوتل سے سیمپل لیا گیا اور سیمپل براے ٹیسٹ متعلقہ لیباڑی بیھجا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے