پشاور(مانند نیوز ڈیسک)عید الاضحی کو صرف ایک دن رہ جانے کے باوجود پشاور کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پشاورمیں انفرادی قربانی میں کمی کا امکان بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق عید قربان کو صرف ایک دن رہ جانے پر بھی پشاور کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی اور بدستور انتہائی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں جس کے باعث زیادہ تر خریدار خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹ گئے ہیں جس کے باعث پشاور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال انفرادی قربانی میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے جس کی بڑی وجہ مہنگائی قرار دی جارہی ہے۔گزشتہ سال ایک لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے قربانی کے جانور کی قیمت اس سال 2لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 50ہزار روپے سے کم پر دنبہ اور بکرا بھی دستیاب نہیں ہے۔70سے80ہزار روپے میں ملنے والی گائے اور بیل ہڈیوں کا ڈھانچا ہے جبکہ صحت مند جانور کی قیمت ڈھائی سے تین لاکھ روپے تک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے