لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج یا کل آئی ایم ایف کا پول کھلنے والا ہے،، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گھٹنے ٹیکنے پڑے، جو بجٹ پاس ہوا اس کو سب نے دیکھا ہے، پاکستان کا شہری پوچھ رہا ہے کیا میرے معاشی حالات کی کوئی بات کررہا ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے وہ مستقبل کی بات کرے، جیل سے جب سے رہا ہوا ہوں شخصیات پر بات نہیں کررہا۔پاکستانی سیاسی قیادت کی دبئی میں موجودگی پر انہوں نے کہا کہ آج کل دبئی کی بیٹھک کے بڑے چرچے ہیں، وزارت عظمیٰ کے لئے بھاگ دوڑ کی جارہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار ہیں۔بھارتی الزامات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کے بیان پر کسی نے اس کو جواب نہیں دیا، نریندر مودی کہتا ہے پاکستان اپنی موت آپ مررہا ہے، افسوس وزیراعظم پاکستان اس بیان پر خاموش ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے