بٹ خیلہ (مانند نیوز)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وکلاء برادری اور جوڈیشری سٹاف کا ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ کے سامنےبھرپوراحتجاجی مظاہرہ وکلاء کا سویڈن ایمبیسی فوری بند کرنے سویڈن سفیرکی ملک بدر اور سویڈن سمیت تمام یورپ ممالک کے مصنوعات سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ذرائع کے مطابق کے پی کے بار کونسل کی اپیل پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملاکنڈ اور جوڈیشری سٹاف نے ڈسٹرکٹ کورٹس سے ملاکنڈ پریس کلب تک ریلی نکالی اور اللہ اکبر سویڈن حکومت مردہ باد گستاخ قرآن کو سزا دوکے پرجوش نعرے لگائے مظاہرہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر شیرین خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ اور جوڈیشری سٹاف کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان تمام مذاھب اور آسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں قرآن کریم مسلمانوں کی ریڈ لائن اور ایمان کا حصہ ہے اور وہ کسی بھی صورت اس کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے اور اس کی حرمت پر اپنے تن من دھن قربان کر یں گے انھوں نے مطالبہ کیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اس پر سخت ردعمل کرکے پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں مقیم سویڈن کے سفارت خانوں کو بند کریں ان کے سفیروں کو ملک بدر کریں اور سویڈن سمیت تمام یورپی یونین ممالک کے مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے