باجوڑ (مانند نیوز) ضلعی ایکشن کمیٹی کا اجلاسڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں آمن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان ، آمن ایکشن کمیٹی ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں موجودہ صورت حال اور ضلع باجوڑ میں آمن و امان کے حوالے سے تفصیلی بحث زیر غور لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس آمن وآمان کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مزید کہا کہ چند روز قبل ضلع میں منشیات کے روک تھام کے خاطر ضلع انتظامیہ نے 3mpo کے تحت بارہ 12 افراد کو تیمرگرہ جیل بھجوادیا گیا، تاکہ جرائم کو روک سکیں۔ بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نےنے آمن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے کوششوں اور اقدامات کی واضح تفصیل پیش کی۔ جس پر آمن ایکشن کمیٹی ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے آمن وامان ، بازاروں میں سیکورٹی، ناواپاس بارڈر، باجوڑ اور مہمندھ حدبراری تنازعہ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، اور دیگر مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے مجموعی مسائل کوحل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقا اور ضلع باجوڑ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلیے خصوصی دعا کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے